گلگت بلتستان

گلگت: جینڈر انٹرسٹ گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا

gender

گلگت ( پ ر) گلگت میں جینڈر انٹرسٹ گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس کا مقصد گلگت بلتستان کی خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا اور اُنکی ہر شعبے میں شرکت کو یقینی بناتے ہوئے مرکزی دھارے میں شامل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی متحرک سماجی و فلاحی تنظیم پبلشنگ ایکسٹینشن نیٹ ورک PEN کے زیر اہتمام AKRSP کیEELY پروجیکٹ کے تعاون سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لئے  صنف کو مرکزی دھارے میں شامل کرنا (Gender Mainstreaming ) کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صنفی امتیاز،صنفی مساوات،صنفی انصاف،خواتین کے حقوق، خواتین کے مسائل، ضلع غذر میں خواتین کےخود کُشیوں کا بڑھتا ہوا رجحان اور Gender Mainstreaming جیسے اہم موضوعات پر سہل کاروں اعجاز احمد خان اور اشتیاق احمد یادنے تربیت فراہم کی۔


ایک قرار داد بھی منظور کی ۔جس میں گلگت بلتستان کے سیاسی نمائندوں، حکومتی و انتظامیہ اہلکاروں اور این جی اوز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی اور پالیسی سازی کریں


تربیتی ورکشاپ کے شرکاء نے تربیتی ورکشاپ میں انتہائی دلچسپی لی اور اسے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل میں سنگ میل قرار دیا۔

ورک شاپ کے اختتام پر شرکائے ورک شاپ نے متفقہ طور پر خواتین کے مسائل کے حل کے لئے ” جینڈر انٹرسٹ” گروپ کا قیام عمل میں لایااور ایک قرار داد بھی منظور کی ۔جس میں گلگت بلتستان کے سیاسی نمائندوں، حکومتی و انتظامیہ اہلکاروں اور این جی اوز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی اور پالیسی سازی کریں، انہیں سیاسی عمل میں شامل کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائیں اور دیگر شعبہ جات میں ان کے ساتھ ہونے والے استحصا ل کا ازالہ کیا جائے۔

PEN کی بورڈ ممبر زیب النساء نے ورک شاپ کے شرکاء اور سہل کاروں میں اسناد تقسیم کئے اور اس ورکشاپ کو گلگت بلتستان میں خواتین کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button