گلگت بلتستان

سڑکوں کی بندش سے وادی گوجال کے بالائی علاقوں میں غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے

گلگت( سٹاف رپورٹر) حالیہ بارشوں کے باعث حلقہ 6ہنزہ گوجال کے بالائی علاقے شمشال، مسگاراور چپورسن میں غذائی اجناس کی شدید قلت پید اہو گی ہے۔ ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود بالائی علاقوں کی رابطہ سٹرکیں بحال نہیں ہو سکی۔ راستے بند ہونے کے باعث ان علاقوں میں گندم اور دیگر اشیاء خوردنوش کی شدید قلت پید ا ہو گئی ہے۔ جبکہ ان علاقوں میں برفباری کے بعد رابطہ سٹرکوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث سٹرکیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور متاثرہ سٹرکوں کی بحالی کا کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔ عوام نے کافی حصے اپنی مدد آپ کے تحت کام کا آغاز کیا ہے لیکن مشینری نہ ہونے بحالی کا کام نہیں ہو رہا ہے۔ محکمہ تعمیرات نے بھی متاثرہ علاقوں میں نظرانداز کیا گیا ہے ۔ عوام شدید مشکلات میں پھنسے ہو ئے ہیں۔ منتخب عوامی نمائندے نے اپنے حلقے کو مکمل نظر انداز کیا ہے۔ عوام کی حال واحوال کا کو ئی پوچھنے والا ہیں ہے۔ جبکہ ان علاقوں میں ایک این جی او فوکس نے دو دن ہیلی سروس میں ادویات متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button