تعلیم

نارتھ لینڈ پبلک سکول گلگت نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

school picture

گلگت(نمائندہ خصوصی) نارتھ لینڈ سیکنڈری پبلک سکول کنوداس میں سالانہ امتحانات 2014,15 کے نتائج جاری کر دئیے ۔سکول کا مجموعی رزلٹ 96فیصد رہا ۔جماعت پری نہم کی طالبہ مصباح عالم نے 700میں سے 660 نمبرات لے کر میڈل سیکشن میں ٹاپ پوزیشنحاصل کی جبکہ اقراء عنایت نے 687 نمبرات لے کر پرائمری سیکشن کی ٹاپر کا اعزاز اپنے نام کیا ۔نارتھ لینڈ پبلک سکول کے سالانہ نتائج کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پرنسپل خورشید عالم نے سالانہ نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق جماعت پری نہم نے مصباح عالم نے پہلی ،مریم گل نے دوسری جبکہ آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جماعت ہفتم میں معراج بٹ پہلی ،اشیاء مبارک دوسری جبکہ کائنات نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جماعت ششم میں سلمان خان نے پہلی ،فضل مالک نے دوسری جبکہ مصباح جمیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جماعت پنجم میں علی گل بلال اور محمود عالم نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جماعت چہار م میں ظفر اللہ نے پہلی ،واجبہ نے دوسری جبکہ اشتیاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تقریب کے آخر میں اے او پولیس محمد شیر دین صحافی معراج عالم احمد شاہ نور عالم عارف تنویر یاسمین عارفہ و دیگر نے پوزیشن حولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیں ۔

نارتھ لینڈ پبلک سکول کے پرنسپل خورشید عالم نے کہا کہ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کرنے پر ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے تعلیمی ادارے بھی لواحقین کے برابر غم زدہ ہے ۔ہر سال نارتھ لینڈ پبلک سکول میںسالانہ نتائج کی تقریب جو ش و خرش کے ساتھ منایا جا تا تھا اس سال سانحہ پشاور کی وجہ سے اس تقریب کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ۔وہ نارتھ لینڈ پبلک سکول کے سالانہ نتائج کے تقریب سے خطاب کر رہے تھے ا نہوں نے بتایا کہ والدین سکول کے ساتھ گھروں میں بھی بچوں کی تعلیم و تربیت کی خصوصی توجہ دیں ۔بچوں کی گھریلو تربیت اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔والدین اپنے بچوں کا مستقبل صرف اور صرف کے اساتذہ پر نہ چھوڑیں ۔انہو ںنے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور ا ن کے والدین کو مبارک باد دی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button