سیاست

آل پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام سیپ اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

IMG_4161

گگت(فرمان کریم) آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے سیپ اساتذہ سے اظہار یکجتی کے لئے ریلی نکالی گئی ۔ سیپ اساتذہ کے حق میں آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر کریم خان کی سربراہی میں جماعت خانہ بازار سے گھڑی باغ ریلی نکالی گئی۔ سیپ اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کریم خان نے کہا کہ سابق حکومت کی نااہلی کے باعث ہماری ماں اور بہنیں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سٹرکوں پر ہیں ۔ سابق حکومت کوچاہیے تھاکہ اپنے دور حکومت کے آخری ایام ان اساتذہ کے مستقلی کے احکامات جاری کرے۔ مگر سابق صوبائی حکومت بھی وفاقی حکومت کے نقش قدم پر چلا۔ سابق حکومت میں وزیراعلیٰ اپنے وزرائ کے ہمراہ پرٹوکول کے پیچھے پڑے رہے عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دیا۔ اب آیندہ الیکشن میں عوام ان نااہل حکمرانوں کو مسترد کرینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ سابق صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت نے پیغمبروں کے پیشے کو بد نام کر دیا ہے۔ اساتذہ کی ہمارے معاشرے میں بہت عزت کی جاتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے اساتذہ گزشتہ 40 دنوں سے سٹرکوں پر ہے۔ کئی خواتین اساتذہ اپنے بچوں سمت بیمار ہو کر ہسپتالوں میں پڑے ہیں ۔ پھر بھی وفاقی حکومت کو شرم نہیں آتی ہے۔ انشااللہ سیپ اساتذہ کا دھرنا رنگ لائے گا اور آپ لوگ کے مطالبات حل ہونگے آل پاکستان مسلم لیگ سیپ اساتذہ کے ساتھ ہے کریم خان نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے مخلص ہے اور انشااللہ وزیراعلیٰ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر ئیگا اُنہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت کو پندہ دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر پندرہ دنوں میں سیپ اساتذہ کے مطالبات حل نہیں ہوئے تو گلگت میں جو حالات ہوگا اسکا ذمہ دار حکومت پر ہوگی ۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ریٹائرڈ ایس پی نظرب شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں محکمہ تعلیم کی نوکریوں کو فروخت کیا گیا۔ ان غریب سیپ اساتذہ کے پاس رشوت کے لئے بھاری رقم نہ ہونے سے ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیا گیا۔ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث گلگت بلتستان کے عوام حقوق سے محرم ہیں ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما شاید حسین ساحل اور دیگر نے سیپ اساتذہ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان اساتذہ کے مطالبات حل نہیں ہوتے اے پی ایم ایل ان کے ساتھ ہے۔اگر حکومت نے سیپ اساتذہ کے جائزہ مطالبات حل نہ کئے تو آل پاکستان مسلم پورے گلگت بلتستان میں سیپ اساتذہ کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوگا۔ اور صورت حال کا ذمہ دار حکومت پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button