تعلیم

ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول کریم آباد میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، مجموعی رزلٹ ٩٥ فیصد

HMPS

 ہنزہ نگر(اکرام نجمی) ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کریم آباد ہنزہ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ایک پروقار تقریب میں کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کے علاوہ والدین اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی سکول کا مجموعی رزلٹ 94.76فیصد رہا ۔ان امتحانات میں تقریبا 516طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور ان میں سے تقریبا 489طلبہ و طالبات امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

اس موقعے پر کریم آباد ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر اقبال محمد نے علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ میں ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول کے خدمات کو سراہتے ہوئے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کی اور طلبہ و طالبات کو مزید محنت کرنے اور علاقے کی نام کو روشن کرنے کی تلقین کی ۔

ادارے کے پرنسپل مہربان کریم نے اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سکول میں نرسری سے انٹر میڈیٹ تک تقریبا ایک ہزار سے زائد بچے مناسب فیس پر کوالٹی ایجوکیشن حاصل کررہے ہیں ان کے علاوہ کئی غریب طلبہ و طالبات کو مفت تعلیم بھی دیا جارہاہے سکول میں جدید آئی ٹی سسٹم کے علاوہ سائنس کے طلباء کیلئے وہ تمام جدید سہولیات میسر ہے جو کسی بھی معیاری تعلیمی ادارے میں ہونا چاہیے

اس موقعے پر والدین کی جانب سے پرنسپل مہربان کریم اور اساتذہ کے ان تھک محنت کو سراہتے ہوئے سکول انتظامیہ پر اعتماد کا اظہار گیا ۔

یاد رہے کہ یہ سکول جاپان کے ایک مشہور کوہ پیماہ ہاسی گاوا کے نام سے منسوب ہے جو ہنزہ میں ایک مہم کے دوران حادثے کا شکار ہوا تھا اور اس سکول کو کریم آباد ویلفیر ایسوسی ایشن نامی ایک مقامی فلاحی ادارہ چلارہا ہے جو گلگت بلتستان میں پاکستان اور جاپان کی دوستی کے سمبل کے طور پر جانا جاتا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button