ثقافت

قراقرم یونیورسٹی میں‌ شینا صوفی البم "سگان”‌ کی تقریب رونمائی

گلگت(پ ر )قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء کا شینا صوفی البم منظر عام پر آگیا۔ صوفی البم "سگان” کی تقریب رونمائی KIUمیں شاندار انداز میں منعقد ہوگئی۔

تقریب رونمائی کا اہتمام KIU پرووسٹ آفس وآرٹ ،کلچر اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی نے کیا تھا۔شینا صوفی البم کے کلام رضا عباس تابش ، عارف حسین شیرا لیاٹ، لطیف اور تاجدار علی نے ترتیب دیئے ہیں۔ تقریب رونمائی میں وائس چانسلر KIUپروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ ، پرووسٹ ڈاکٹر منظورعلی ،گلوکارسلمان پارس، مبارک علی ساون،مقامی فنکار، فیکلٹی ممبران، اسٹاف اور طلباء کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیرہم نصابی سرگرمیاں بھی لازمی ہے۔ جس سے طلباء کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگر ہونے سمیت ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ اور نیاء ٹیلنٹ سامنے آجاتاہے۔ وائس چانسلر نے پروگرام منعقد کرانے پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔ شینا صوفی البم کی تقریب میں خطاب کرنے کے علاوہ وائس چانسلر نے اپنے آواز میں بی بی شیرنی گانا گا یاجس پر حاضرین جوم اٹھیں اور خوب داد دی۔ شینا صوفی شاعر ی پہ مشتمل البم کی تقریب رونمائی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہورشعراء اور فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ اس موقع پہ نجی سکول کے بچوں نے چھ ستمبر کے حوالے سے خاکہ بھی پیش کی۔جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button