استور، گوریکوٹ میں جشن عید امیلاد البنی جوش و خروش سے منائی گئی
استور (سبخان سہیل) استور کے ضلعی ہید کواٹر گوریکوٹ میں جماعت ا ہلسنت پاکستان زیر اہتمام جشن عید امیلاد البنی کا اجتماع ہوا۔جس میں ضلع استور کے دور درز علاقوں مختلف مقاتب فقرسے تعلق رکھنے والے علماء اور دیگر لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔اس موقے پر گوریکوٹ میں جشن عید میلادلنبی کے سلسلے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔جشن عیدمیلادلنبی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے مولانا مفتی عبدلروف نے کہا کی آج کے دن ہمارے آقاے دو جہاں دنیا میں تشریف لائے اپ کی آمد سے قبل دنیا میں ہر طرف کفر ہی کفر تھا لوگ اپنی بیٹیوں کو زندہ درگو کرتے تھے۔ گویہ کی ہر طرف جہالت کا زمانہ تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلام پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے اور ہر طرف اسلام کا بھول بالا کر دیا ۔ نبی کی سیرت پوری دنیا کے لیے ایک واضع مشال ہے ہم اپنے آقا کے میلاد کے سلسلے میں آج ہم نے جشن عید میلادلنبی کے ایک عظیم اجتماع کا انقاد کیا ہے اس اجتماع میں تشریف لانے والے تمام مسلمانوں کو میں عید میلادلنبی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ نبی اکرم نے دنیا میں آنے کے بعد اپنی امت اور پوری دنیا کے لیے امن کا درس اور پیغام دیا ہے آج مسلمان اپس میں دست گریباں ہیں۔ اجتما ع سے مفتی ندیم احمد قادری نے خطاب کرتے ہوے کہا کی ہمارا مذہب ہمیں دین اسلام کا درس دیتا ہے دین اسلام ہمشہ سے روداری اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے ہم آج اپنے آقاکے بتائے ہوے ان سنتوں کو ترک کرکے غیروں کے طریقے اپنے ہوے ہیں ۔ ہمیں اپنی اصل منزل کو پہچانے کی ضرورت ہے۔ اجتماع سے مفتی حبیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوے کہا کی ہم باہر سے مسلمانوں کا لباس میں ہیں لیکن ہم اندر سے شیطان کا کام کررہے ہیں ہمارے ہاتھوں سے کوئی مسلمان محفوظ نہین ہے ہم اس قدر گر گئے ہیں کی ہم اپنے محفظوں کے ان ننے بچوں کو بھی نہیں بخشتے ہیں ہمیں ہر اس ظالم اور جابر کے خلاف جہاد کرنا ہوگا جو اسلام کا لباس اوڈ کر غیروں کے کام کرتے ہیں۔ اجتماع سے مفتی محمد اسمائل رضاء نے خطاب کرتے ہوے کہا کی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام اج کا اس عظیم اجتماع اس بات کا ثبوت دیتا ہے کی ہم کل بھی پرامن تھے اور اج بھی پر امن ہمارا مقسد کبھی یہ نہیں رہا ہے کی ہم دین اسلام کا لباس اوڈ کر غیروں کی اایجنٹی کریں ہمارا ایک ہی مقصد ہے دین اسلام کی سر بلندی اور اس دنیا میں بسنے والے انسانوں کے اند راتفاق واتحاد کرنا ہے۔ اجتماع سے جماعت اہل سنت گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری وزیر ظفراللہ خان اور علامہ عبدلقادر نے بھی خطاب کیااجتماع کے آخر میں ایدوکیٹ اورنگزیب قریشی نے ایک قرادا بھی پیش کیا جس میں حکومت گلگت بلتستان سے پر زور مطالبہ کیا گیا کی جماعت اہل سنت (بریلوی)مسلق کو گلگت بلتستان لیول مذہبی ٹحفظ فرہم کیا جاے۔اور ضلعی انتظامیہ گوریکوٹ کی جامع مسجد کا زیر التواء مسلہ فوری حل کریں،استور میں امن کمیٹی میں بریلوی مسلق کو یکسر طور پر نظر انداز کیا گیا ہے جس کی ہم پر زرو مزمت کرتے ہیں اور ہمیں بھر پور نماندگی دینے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں ہیں ۔ ہم استور کی ضلعی انتظامیہ سے اس بات کی اپیل کرتے ہیں کی استور میں اکثر سرکاری ملازمیں مذہبی ایکٹوٹی میں ملوث ہیں ان کا قبلہ فوری درست کیا جاے۔ اجتماع کے اخر میں تمام شرکا کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔جشن عید میلادلنبی کے موقے پر گوریکوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔