گلگت بلتستان

بچوں اور منچلوں نے منجمد خلتی جھیل کو کھیل کا میدان بنا دیا

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے )خلتی جھیل کا پانی جم گیا ، جھیل کی بالائی سطح کو بچوں اور بڑوں نے کھیل کا میدان بنالیا.

ضلع غذر کے گاؤں خلتی میں جھیل کا پانی شدید سردی کے نتیجے میں جم گیا ہے جہاں کھیل کے میدان سے محروم بچوں نے جھیل کو گراونڈ قرار دیکر اس پر کھیل و تفریح شروع کردی ہے.

خلتی جھیل کی بالائی سطح پر بچے اور بڑے کرکٹ کھیلنے ،دوڑنے اور ناچنے لگے ہیں. منجمد جھیل کو دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا ہے. مقامی بچوں کے مطابق موسم سرما آتے ہی ان کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں کیو کہ گاؤں میں کھیل کا میدان نہ ہونے سے ان کو کھیل و تفریح کے مواقع نہیں ملتے اور جھیل منجمد ہونے سے ان کو برف کا میدان مل جاتا ھے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button