تعلیمگلگت بلتستان

سیپ اساتذہ کا مطالبات کے حق میں ۵۵ویں روز بھی دھرنا جاری

SAP

گلگت(رپورٹر) گلگت بلتستان میں سیپ اسکولوں کےاساتذہ جن میں اکثریت خواتین کی ہے ۵۵ دنوں سے ٹھھڑتی سردی میں اپنےمطالبات کے حق میں دھرنا جاری رکھے ہوے ہیں ۔ گلگت بلتستان کی جان لیوا سردی اور ناقابل برداشت مسائل بھی اساتذہ کے حوصلے کم نہ کرسکے۔

ان اساتذہ کے دھرنے نے تعلیم دشمن عناصر کے منہ پہ طمانچہ مارا ہےاوران کی مظلومیت نے گلگت بلتستا ن کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ہر مسلک ، پارٹی اور تنظیموں نے انکے حق کیلئے آواز بلند کی ہیں۔ ان 756 سکولوں میں زیر تحلیم 58000 طلباء و طالبات جن میں 70 فیصد طالبات ہیں کو فارمل تعلیمی نظام دینا وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے ۔

ان اساتذہ کی مستقلی سے گلگت بلتستان کے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا ہوگا اور کوئی غریب بنیادی تعلیم سے محروم نہیں رہ جا یگا ۔ اس وقت 1464 اساتذہ کی مستقلی کی کیس اسلام آباد فنانس ڈویژن میں آخری مراحل میں ہے جس کے ذریحےسیپ اساتذہ کو BPS-9 اور 35 کروڑ بجٹ کو منظور ہونا ہے۔

وفاقی حکومت اس اہم تعلیمی مسئلے کو حل کرکے گلگت بلتستان کے عوام میں پائی جانیوالی مایوسی کو دور کرسکتی ہے۔ سیپ اساتذہ پرامید ہیں کہ حافظ حفیظ الرحمن، چیف سیکرٹری ، نگران وزیراعلیٰ ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مخلصانہ کردارکو گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ یادرکھیں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام خصوصاً سیپ اساتذہ چیف سیکرٹری کے تبادلہ کو گلگت بلتستان کے غریبوں کے حقوق پہ ڈاکہ سمجھتے ہیں۔ چیف سیکرٹری کی خدمات قابل تحسین ہیں سیپ اساتذہ کی مستقلی تک ایجوکیشن میں موجود 1500 اسامیوں کی تشہیر نہ کیا جائے کیونکہ ان پر سیپ اساتذہ کا حق ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button