چترال

سلیم خان جے یو آئی میں شامل غلام محمد کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرے گا ، پیپلز پارٹی ضلع چترال

چترال (پ،ر) ہفتے کے دن پاکستا ن پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سینئر اورجیالے ورکروں کا ایک اہم اجلاس محمد حکیم خان ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں غلام محمد کی جے یو آئی میں شمولیت کے موقعہ پر پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز سردارحسین اورسلیم خان پر بے جاتنقید والزامات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ غلام محمد کا ماضی سب کے سامنے ہے ۔ 2008ء کے انتخابات میں بھی دھاندلی سے ایم پی اے بنا تھا ۔ اس وقت کے عالم دین مولانا جہانگیر نے الیکشن ٹریبونل میں اس دھاندلی کے خلاف پیٹیشن دائر کی تھی ۔ جو کہ اس کے حق میں ہوا لیکن اس وقت تک اسمبلی کی مدت ختم ہوچکی تھی ۔ 2013ء کے انتخابات میں پھر دھاندلی کرایا۔اس وقت پیپلز پارٹی کے شیر سردار حسین نے اس کا پیچھا کیا اورعدالت میں دھاندلی ثابت ہوگئی اورسات پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن کے ذریعے سردارحسین نے غلام محمد کوبری طرح شکست سے دوچار کیا۔

پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اس کے قائدین نے عوام اورخصوصا غریب عوام کی بہترین خدمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کئے لیکن کرپشن سے ہمیشہ دوررہے ۔ مولوی محمد ولی ایک دفعہ ایم این اے اورایک دفعہ ایم پی اے رہے ،قادر نواز خان ایک دفعہ صوبائی وزیر رہے ،سید عبدالغفور شاہ بھی ممبر اسمبلی رہے ،اس کے علاوہ میجر احمد سعید سوشل الیکشن بورڈکے چیئرمین رہے۔ سلیم خان ایک مرتبہ صوبائی وزیر اوراب ایم پی اے ہیں۔ سردارحسین نے غلام محمد کو ہراکر اب ایم پی اے ہیں ۔ ان سب کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن کا کوئی مقدمہ ابھی تک نہیں بن سکا۔

سلیم خان نے نہ صرف اپنے حلقے کے عوام کی ہر شعبہ میں بہترین خدمت کی ہے بلکہ غلام محمد کے حلقے کے عوام بھی اپنی درخواستیں لے کر سلیم خان کے پاس آتے تھے ۔ سلیم خان نے اس کے حلقے میں بھی بہت سارے کام کروائے ہیں۔اس کے علاقے کے عوام اس بات کے گواہ ہیں ۔ تحصیل چترال کا کوئی گاوں یا گوشہ ایسانہیں ہے جہاں سلیم خان نے ترقیاتی منصوبہ نہ دیاہو۔ اپنے دور اقتدار میں سب سے زیادہ ملازمتیں دلوانے کا اعزاز بھی سلیم خان کو حاصل ہے ۔ انہوں نے مذہبی ،علاقائی ،نسلی تعصبات سے بالاتر ہوکر میرٹ پر حقداروں کو ملازمت دلوایا ہے ۔ اورکسی سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔ اورنہ کبھی کسی سے کوئی کمیشن لیاہے ۔ ہم سب اس بات کے گواہ ہیں اورپارٹی کے تمام عہدیدار اورسینئرورکرزسلیم خان کی کارکردگی سے سو فیصد مطمئن ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ سلیم خان کے حلقے کے عوام اس مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کے قدآور مرکزی اورصوبائی قائدین کامیاب نہ ہوسکے لیکن سلیم خان لگاتار دو مرتبہ کامیاب ہوکر چترال کی سیاسی تاریخ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں۔ سلیم خان کی دیانت ، خوش اخلاقی اورعوام کی بہترین خدمت کاثبوت ہے۔

سلیم خان نے غلام محمد کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا جو دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے ، پیپلز پارٹی ضلع چترال مکمل طور پر اس کے ساتھ ہے ۔

اس موقعہ پر پارٹی کے سینئر ورکروں نے جے یو آئی ضلع چترال کی قیادت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اورجے یو آئی کے ذمہ دار عہدیداروں سے یہ وضاحت طلب کی ہے کہ غلام محمد نے پیپلزپارٹی کے دونوں ایم پی ایز کے خلاف جو الزامات لگایاہے یہ غلام محمد کا ذاتی رائے ہے یا جے یو آئی کی پالیسی کا حصہ ہے۔ اگر ایسا ہے تو جیالے بھی زبان رکھتے ہیں اوربہت سے باتیں ان کو بھی معلوم ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button