صحتگلگت بلتستان

نگر: پھکرہسپتال 10 سالوں میں بھی تعمیر نہ ہو سکا

نگر(ریاض علی) 10بیڈ ہسپتال سید آباد پھکرنگر گزشتہ دس سالوں سے محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر ، محکمہ صحت اور ٹھکیدار کی ملی بھگت سے التواء کا شکار۔ ٹھیکدار ایڈوانس ریلیز لے کر رفو چکر ہوگئے۔ 500گھرانوں پر علاقے کے ہزاروں افراد بنیادی صحت کے سہولیات سے محروم ہے۔ علاقے کے عوام علاج کے لئے باری رقوم خرچ کرکے گلگت یاہنزہ جانے پر مجبور ہیں۔

علاقے کے عمائدین رجب علی، امیر حمزہ، یوسف علی اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ سیاسی نمائندے ، محکمہ صحت، پی ڈبلیو ڈی کی نااہلی کی وجہ سے دس سال گزرنے کے باوجود ہسپتال کو تاحال مکمل نہیں کیا گیا ہے۔ عوام علاج کے لئے دربدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے، سر درد کے علاج کے لئے بھی ہنزہ یا گلگت جانے پر مجبور ہیں۔ پانچ سو سے زائد گھرانے کے لئے صرف ایک سی کلاس ڈسپنسری موجود ہے لیکن اس میں بھی ادویات سال بھر ناپید ہوتے ہیں ۔

انہوں نے چیف سکریڑی گلگت بلتستان اور سکریڑی صحت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایکشن لے کر اس عوامی پراجیکٹ کو مکمل کرائے اور زمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button