نگر: متاثرین شاہراہ قراقرم نے احتجاج کی دھمکی دیدی
نگر(ریاض علی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نااہلی کے باعث متاثرین شاہراہ قراقرم نگر تاحال معاوضے سے محروم، متاثرین نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔
کئی سال گزرنے کے باوجود این ایچ اے اور ہنزہ نگر انتظامیہ متاثرین کو مختلف بہانوں سے ٹرخارہے ہیں۔ معاوضے بروقت ادا ئیگی نہ ہونے کی صورت میں متاثرین نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے این ایچ اے اور ڈی سی ہنزہ نگر کے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن ہر بار صرف دلاسہ دے کر ٹرخایا جاتا ہے۔
متاثرین نے کہا کہ این ایچ اے ہنزہ نگر انتظامیہ کے اوپر ذمہ داری ڈال رہی ہے اور ہنزہ نگر انتظامیہ این ایچ اے کے اوپر ذمہ داری ڈال کر ہمیں مزید مشکلات میں مبتلاء کررہے ہیں۔ ہم نے بہت انتظارکیا اب مزید انتظار نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر معاوضوں کی ادائیگی میں مزید تاخیر کرنے کی کوشش کی گیئ تو شاہراہ قراقرم کو بلاک کرنے پر مجبور ہونگے۔
این ایچ اے کے اعلیٰ حکام اور چیف سکریڑی سے اس عوامی ایشو پر فوری توجہ دے کر متاثرین کی مطالبات کو جلد از جلد حل کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔