چترال

چترال یونین آف پروفیشنل جرنلسٹ کے وفد کی ڈی پی او سے ملاقات

attack-journalist11چترال (بشیر حسین آزاد) چترال یونین آف پروفیشنل جرنلسٹس (CUPJ) کے ایک وفدنے گذشتہ روز نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید مروت سے ملاقات کی۔ وفد نے نئے ڈی پی او کو چترال آمد پر خوش آمدید کہا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پراُنہیں مبارکباد دی۔ صحافیوں کے وفد نے ڈی پی او سے چترال کے عوام کے توقعات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ اس موقع پر چترال یونین آف پروفیشنل جرنلسٹس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عباس مجید مروت نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چترال کے لوگ پُرامن لوگ ہیں،امن و امان کوبرقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ چترال خوبصورت علاقہ ہے اور اس علاقے کے لوگ پرامن اور محب وطن ہیں اور انکی بھرپور کوشش ہوگی کہ چترال کی خوبصورتی اور امن ہر صورت قائم رہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button