چترال

چترال: جماعت اسلامی کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

JI1

چترال( بشیر حسین آزاد) جمعہ کے روز جماعت اسلامی ضلع چترال کی طرف سے فرانسیسی رسالے میں نبی آخر الزمانؐ کی شان میں گستاخی پر مشتمل خاکوں کی اشاعت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ زیر صدارت حاجی مغفرت شاہ امیر جماعت اسلامی ضلع چترال منعقد ہوا۔

مظاہرے سے جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین، ضلعی صدر حاجی مغفرت شاہ، تحصیل امیرخان حیات اللہ خان، سنیئر نائب امیر مولانا اسرارالدین الہلال، حیات اللہ اور قاری جمشید وغیرہ نے خطاب میں گستاخانہ خاکوں کی بھر پُرمذمت کی۔ آخر میں ایک قرارداد متفقہ طورپر منظور کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اسلام اور پیغمبر اسلام کے ساتھ درینہ دشمنی رکھنے والی قوتیں مسلم اُمہ کی بے بسی اور مسلمان حکمرانوں کی کمزوری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے باربار ہمارے مرکز محبت پر وار کررہے ہیں۔ اخلاقی وشائستگی سے عاری یہ قوم ایک سوچے منصوبے کے تحت ہمارے جذبات سے کھیل کر ہمیں روحانی ،جسمانی اور نفسیاتی طورپر اذیت میں مبتلا کرنے میں ہمہ تن مصروف اور سرگرداں ہیں۔ مسلمانوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کا طعنہ دینے والے اور اپنے آپ کو مہذب کہنے والے یہ لوگ جو اپنی حرکتوں سے دنیا میں بسنے والے اربوں مسلمانوں کے دلوں کو زخمی اور مسلمانوں کے مراکز ِمحبت پر بار بار نفسیاتی حملہ آور ہوکر ان کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں۔

JI

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button