ثقافت

گلگت بلتستان کی ثقافت، کراچی میں رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد

کراچی (علی احمد جان) کراچی میں بی ایس او اور جی بی یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کلچر شو کا انعقاد کیاگیا۔جس میں کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود مسلکی نفرت کو ختم میں نوجوان مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بگروٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی اشتراک سے رنگارنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے پہلے حصے میں گلگت بلتستان کی تاریخ پر بات چیت کی گئی۔ این ایس ایف جی بی کے عنایت بیگ نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جی بی میں مسلکی منافرت ضیاالحق کے دور میں عروج پر پہنچ گئی تھی جو ہنوز جاری ہے۔ دی ہارمونی تھیٹر گروپ نے مسلکی منافرت کے حوالے سے تھیٹر پیش کیا جسے ناظرین نے خوب سراہا۔ پروگرام کے دوسرے حصے میں علاقائی موسیقی پر نوجوانوں نے رقص پیش کیا۔ بی ایس او کے صدر علی اکبر اور جی بی یو ایس اے کے ذوالقرنین نے کہا کہ اس طرح پروگرام مستقبل میں بھی پیش کئے جائیں گے۔ میزبانی کے فرائض علی احمد جان اور خالد نے انجام دئیے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button