گلگت بلتستان

سب ڈویژن دوغونی کا گاؤں تھلے ذرائع مواصلات سے محروم

گانچھے ( محمد علی عالم) سب ڈویژن ڈوغونی کا گاؤں تھلے کمیونیکیشن کی سہولت سے محروم ہے دور جدید مین بھی علاقے میں کمیونیکیشن کی نظام نہ ہونے سے عوام کو علاقے سے باہر لوگوں سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے عمائدن تھلے نے متعدد بار سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے اعلیٰ حکام کو مسائل سے آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں مل سکا۔ 15سے زائد گاؤں کے دس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل تھلے کے عوام کو غم خوشی اور ایمرجنسی حالات میں علاقے باہر اپنے عزیز و اقاریب سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔تھلے گاؤں خپلو شہر 40کلومیٹر دور ہونے کے علاو ہ روڑ کی خستہ حالی بھی عوام کے لئے درد سر بنی ہوئی ہے۔ سردیوں میں برف باری ہونے سے دو ماہ کے لئے تھلے کا زمینی رابطہ بھی منقطہ ہوجاتی ہے ۔اس وقت کمیونیکیشن کا خاص نظام نہ ہونے سے عوام کی مشکلات مین مزید اضافہ کر دیتاہے ۔ایس سی او حکام کی جانب سے ڈاغونی پل پر نصب چھوٹا سا ٹاور جس کی سروس رینج چند کلو میٹر تک ہونے سے عوام کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہو رہی ہے۔ عوام نے ایک بار پھر ایس سی او کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کمیونیکیشن سے محروم تھلے کے عوام پر احسان کر کے تھلے گاؤں میں ایس کام کا ٹاور نصب کیا جائے تاکہ عوام کو کمیونیکیشن کے مسائل سے نجات مل سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button