گلگت بلتستان

پندرہ دسمبر تک گلگت سکردو روڑ پر کام شروع نہ کیا گیا تو پورا بلتستان جام کردیں گے، مرکزی انجمن تاجران کا پریس کانفرنس سے خطاب

سکردو ( رضا قصیر ) 15دسمبر تک گلگت سکردو روڈ پر کام نہ کرنے کی صورت میں بلتستان جام کریں گے اس دوران کسی قسم کی حالت خراب ہونے کی صورت میں گلگت بلتستان حکومت اور وفاقی حکومت ذمہ دار ہوں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر نے انجمن تاجران سکردو ، گڈز فارورنگ ایسوسی ایشن ، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور ٹریک آنر ایسو سی ایشن کے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گلگت سکردو روڈ بلتستان کے عوام کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ یہ روڈ صرف عوام کے لئے اہمیت کا حامل نہیں بلکہ دفاعی لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ ٹرک آنر ایسو سی ایشن کے ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ہم احتجاج کریں گے لیکن عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے والے حکومتوں نے بھی عوام کو وعدے اوردلاسے دیتے رہے لیکن کوئی کام نہیں کیا اس بار اگر کوئی کام نہ ہونے کی صورت میں نہ ختم ہونے والے احتجاج کریں گے اور بلتستان کو جام کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت مامو ں نہ بنائیں ہم جانتے ہیں کہ کچھ عناصر گلگت سکردو روڈ منصوبے کو التواء میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اور حکومت ان کا ساتھ دے رہے ہیں ہم اس فعل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت سکردو رڈ پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ بننے سے عوام کو سستے داموں اشیاء میسرآئے گی مہنگائی صرف روڈ کی وجہ سے ہیں روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹریک ٹرکوں کے کرائے کی مد میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے اس روڈ پر کوئی چلنے کیلئے تیار نہیں اور منہ مانگے رقم دے کر ٹرک ڈرائیوروں اور مالکان کی منت سماجت کرکے لانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف چیک پوسٹوں پر موجود اہلکار گاڑیوں سے مختلف قسم کے بتہ وصول کرتے ہیں انتظامیہ ان چیک پوسٹوں پر موجود اہلکاروں کو دکام دیں اس موقع پر دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی ان کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ہر قسم کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور 15دسمبر سے ہونے والے شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کے اعلان کو سراہا گیا ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button