متفرق

واپڈا نے متاثرین داسو ڈیم کے لئے مفت ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کردیا

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان،چیئرمین کی ہدایت پر واپڈا نے کوہستان کے متاثرین داسو ڈیم کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا آغاز کردیاہے،مفت ائیر کندیشنڈ ٹرانسپورٹ کے ذریعے روزانہ کی بنیادپر متاثرین داسو ڈیم اور اُن کے سکول کے بچوں کو کمیلہ داسو تک لایا اور واپس لے جایا جائیگا۔محمد جاوید اختر ،جنرل منیجر داسو ہائیڈروپاورپروجیکٹ ۔

تفصیلات کے مطابق 20فروری کو چیئرمین واپڈا نے اپنے دورہ کوہستان کے موقع پر ہیلی پیڈ پر داسو ڈیم انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ متاثرین کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے ،اس ضمن میں واپڈا اور داسو ڈیم انتطامیہ نے گزشتہ روز باقاعدہ طورپر مفت ٹرانسپورٹ کا آغاز کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہستان محمد آصف ، کرنل (ر)عبدالغفارخان، ممبران80رکنی کمیٹی متاثرین زیرآب اور دیگر علاقہ معززین نے شرکت کی ۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے ہائس (گاڑی)چلاکر باقاعدہ فری ٹرانسپورٹ کا افتتاح کیا۔ بعدازاں کوہستان کے صحافی شمس الرحمن کوہستانی ؔ سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل منیجر داسو ہائیڈروپاورپروجیکٹ محمد جاوید اختر کا کہنا تھا کہ چیئرمین واپڈا کی ہدایت پر متاثرین داسو ڈیم کی آسانی اور سماجی بہبود کیلئے مفت ٹرانسپورٹ شروع کیا ہے ، ابتدائی مرحلے میں ایک گاڑی متاثرین اور اُن کے سکول کے بچوں کی سفری سہولت کیلئے استعمال ہوگی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ منی بس کا بھی انتظام کیا جائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرین مفت سفری سہولت سے عوام مستفید ہوسکے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ کی ٹائمنگ بتاتے ہوئے کہا کہ صبح سات بجے گاڑی کئیگاپل کی طرف روانہ ہوگی اور راستے کے تمام علاقوں کے طلباء سکولوں تک لیکر آئیگی اور یہی گاڑی دن ایک بجے طلباء کو لیکر واپس کئیگاہ پل کی طرف جائیگی ،جبکہ گاڑی کا دوسرا دورانیہ شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا ،جوکمیلہ سے کئیگا ہ پل تک متاثرین کی سفر کیلئے مفت دستیاب ہوگی۔ جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ4320میگاواٹ پیداگیری صلاحیت کا حامل منصوبہ داسوڈیم ملکی توانائی بحران کے خاتمے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کی زندگیوں میں بھی نمایاں مثبت تبدیلی لائے گا ، متاثرین کی سماجی بہبود کیلئے دیگر کئی پروجیکٹ شروع کررہے ہیں ۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ داسو ڈیم پر کام تیزی سے جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button