صحت

ضلع غذر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

غذر( جاویداقبال ) ضلع بھر میں تین روزہ پولیو مہم آج سےشروع ہوا اس حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں شاندار افتتاحی تقریب کا بهی اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر غذر میروقاراحمد تھے مہمان خصوصی و دیگر افسران نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا .اس موقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر غذر ڈاکٹر عسی خان نے کہا ہے کہغذر میں 27834 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلایا جارہاہے اس مہیم کو کامیاب بنانے کے لیے 143 موبائل ٹیمیں گهر گهر جاکے پولیو کے قطرے پلائیں گے 6فکسڈ پوئنٹس قائم کردیا گیا ہے اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر محکمہ صحت کے عملہ پولیو کے قطرے پلائیں گے .اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غذر میروقاراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پولیو کا خاتمہ محکمہ صحت کی کوششوں سے ہی ممکن ہوا ہے ضلع غذر میں ہمیشہ 100 فیصد بچوں کو پولیو پلانا ایک بڑی کامیابی ہے تمام والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور اس نیک کام میں محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کرکے ایک صحت مند معاشرے کو ممکن بنانے میں کردار ادا کریں .

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button