لواعظ علی مراد ایڈو کیٹ گلگت بلتستا ن کے ایک با کردار اور ضلع غذر کے عوام کیلئے قابل قبول شخصیت ہے، اجلاس
گلگت (نعیم انور) یا سین کے مختلف سیا سی و سما جی رہنماوں کا ایک اہم اجلاس صوبیدار (ر)محمد ایوب کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں عنا یت شاہ صد ر مسلم لیگ (ن) غذر و دیگر لیگی کا رکنوں کی طرف سے علی مرادایڈوکیٹ کو متنازعہ شخصیت کہنے پر شدید غم و غصہ کا اظہا رکیا گیا۔،مقر رین کا کہنا تھا کہ علی مراد ایڈوکیٹ نے مشرف دور میں بطور ٹیکنو کر یٹ ضلع غذر میں گلو پو ر سے شندور تک تر قیا تی کاموں کا جا ل بچھا یا ،ضلع غذر کے تمام مکا تب فکر کے لوگ آ ج بھی علی مرادکے سابقہ خدمات کو سراہتے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ کچھ لو گوں کا علی مراد کیخلاف بیان با زی کر نا اور الزامات لگا نا نا صرف قا بل مذامت ہے بلکہ افسوس ناک بھی ہے اور یہ ضلع غذر کے عوام کے ساتھ ایک بہت بڑی سازش ہے۔مقررین نے نگران وزیر اعلیٰ شیر جہان میر کاالو اعظ علی مراد پر اعتما د کر کے وزیر لینے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ علی مراد اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو استمال کرتے ہو ئے خطے کا بہتر خدمت کریں گا۔