سکردو میں زاید المعیاد اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی
سکردو(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ سکردو اور فوڈ انسپکٹر کی سربراہی میں مختلف دوکانوں پر چھازائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف جرمانے عاید کئے گے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سکردو اور فوڈ انسپکٹر کی سربراہی میں چھاپے مار ٹیموں نے عباس ٹاون سکردو ، کرسمہ تھنگ، ہسپتال ایریا اور حسین آباد میں مختلف دکانداروں کے خلاف جرمانے عائد کر دیا ہے چھاپوں کے دوران یوٹیلیٹی سٹور الڈینگ سے بھی زائد المیعاد اشیاء برآمد ہوئی جس پر ان 3ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا کرسمہ تھنگ یوٹیلیٹی سٹور پر 4ہزار روپے جرمانے عائد کردی گئی ہے جبکہ ہسپتال کے کنٹین پر بھی چھاپہ مارا گیا صفائی کی ناقص نظام اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر بھی جرمانے عاید کر دی گئی ہے اس کے علاوہ حسین آباد اور دیگر دوکانوں پر چھاپے مارے اور زائد المیعاد اشیائے خورد نوش کے فروخت پر دیگر دکانداروں پر جرمانے عاید کردی گئی ہے جس کی مالیت 12500روپے جرمانے عاید کردی گی ہے ۔