کھیل

علاقے میں کھیلوں کے فروغ اورنوجوان نسل کی بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے,عنایت اللہ شمالی


1

گلگت(پ ر)
 کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کونہ صرف مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کاموقع ملتاہے بلکہ اُن کے اندر خوداعتمادی، مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین معاشرے کے تخلیق میں بھی مددملتی ہے۔ محکمہ ٹورازم، سپورٹس علاقے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کررہاہے جس پرسیکریٹری سیاحت وکھیل سیدہادی حسین اورڈائریکٹرسپورٹس حسین علی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ دنیور سپورٹس کمیٹی علاقے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اچھے اقدامات کررہاہے ۔ میں کمیٹی کے صدر ناصر حسین اورتمام ممبران کومبارک باد پیش کرتاہوں اوریقین دلاتاہوں کہ کہ بہت جلد حلقہ نمبر3کے ہیڈکوارٹردنیورمیں ایک فٹ بال گراؤنڈ کی تعمیراور حلقہ نمبر3دنیور میں ماہ مارچ میں شاندارفٹ بال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاجائے گا۔ دنیور کے عوام کے خلوص اورمحبت دیکھ کرمجھے بے حدخوشی ہوئی ۔یہاں کے عوام مجھے اپناہی نمائندہ سمجھیں ۔ 3ان خیالات کااظہار عنایت اللہ شمالی وزیربرائے کھیل وثقافت ،انفارمیشن وامور نوجوانان گلگت بلتستان نے KIUگراؤنڈ میں امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں عوام اور کھلاڑیوں سے خطاب کے دوران کیا۔ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ سپورٹس کمیٹی دنیورکے زیراہتمام منعقدہواتھا۔ فائنل مقابلہ قراقرم ٹیکنیکل کرکٹ کلب اور دنیور سولجرکرکٹ کلب ،کے مابین کھیلاگیا جوکہ قراقرم ٹیکنیکل کرکٹ کلب نے جیت لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی عنایت اللہ شمالی نے سپورٹس کمیٹی دنیور کیلئے مبلغ 10,000/-روپے جبکہ ونرٹیم کے لئے 5000اور رنراپ ٹیم کے لئے 3000روپے کااعلان کیا۔ قبل ازیں مہمان خصوصی کی خدمت میں کمیٹی کی طرف سے مشتاق حسین نے سپاسنامہ پیش کیا اورمطالبہ کیاکہ دنیور میں کھیلوں کے انعقاد، بہت جلد فٹ بال ٹورنامنٹ اور دنیورمیں فٹ بال گراؤنڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دنیور کے حلقہ نمبر3کے کھلاڑیوں کوعلاقائی اورقومی سطح کے مقابلوں میں عنایت اللہ شمالی نے تمام مطالبات پرفوری عملدرآمد کاااعلان کیا۔

2

اس موقع پرعمائدین دنیورنے مہمان ،خصوصی کوپھولوں کے ہارپہناکرشاندار طریقے سے استقبال کیا اور عنایت اللہ شمالی زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے ۔آخر میں مہمان خصوصی نے حلقہ نمبرتین دنیور کے عوام سے گزارش کی کہ وہ علاقے سے فرقہ واریت کے خاتمے اور قیام امن کے فروغ اورمذہبی رواداری کے فروغ کیلئے اُن کاساتھ دیں۔ تمام عوام اور نوجوان اور سپورٹس برادری نے عنایت اللہ شمالی کو یقین دلایاکہ وہ اُن کے اس مثبت مشن کی تکمیل تک اُن کاساتھ دیں گے۔

منیر اے جوہر

انفارمیشن آفیسر

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button