نگران وزراء الواعظ علی مراد اور عبد الجہان کو دلی مبارک باد، مشترکہ بیان
گلگت(پ ر) یاسین سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت آنریری کیپٹن(ر) آدینہ خان ،صوبیدار میجر(ر) یورمست خان ،صوبیدار (ر) ظہور احمد ،صوبیدار (ر) میر یعقوب ،بہادر علی ،عبد الرشید ،بشارت حسین اور غذر یوتھ کراچی ریجن کے صدر ثاقب حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں گلگت بلتستان کے نگران وزراء الواعظ علی مراد اور عبد الجہان کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ غذر سے تعلق رکھنے والے دونوں وزراء علاقے کی تعمیر وترقی اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ الواعظ علی مراد ایک غیر جانبدار ،غیر متنازعہ اور قابل ترین سیاستدان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الواعظ علی مراد کی سیاسی میدان کے علاوہ علاقے میں مذہبی رواداری ،اخوت و بھائی چارے کے فروغ اور ملکی سلامتی اور امن کیلئے بھی گراں قد خدمات ہیں جس کی بدولت ایک مرتبہ پھر نگران حکومت میں وزارت دیکر انہیں مزید عزت بخشی گئی ہے جس پر یاسین کے عوام وفاقی حکومت کے مشکور ہیں ۔