کیریئر
میرٹ پر عمل ہوگا، ٹیسٹ کے بعد دفتر میں سفارش کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر
ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے میڈیا کے سامنے دعوی کیا ہے کہ ضلعی سطح پر تمام بھرتیاں خالص میرٹ کے تحت کیے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھرتیاں شفاف نہیں ہوئی ہیں لیکن اس بار تمام معاملات مکمل ایمانداری کے ساتھ نمٹائے جا رہے ہیں.
عمران علی سلطان نے کہا ہے کہ وہ FPSCور ISSBکے امتحانات سے گزر کر آچکا ہے اور انہی تجربات کی بنیاد پر مختلف پوسٹوں پر تقریریاں کرکے مثال قائم کرے گا. انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح قابلیت اور قانونی میرٹ ہوگی اوروہ کسی مذہبی یا سیاسی نمائندوں کی سفارش کو ہر گز قبول نہیں کریں گے.
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جب سے خالی اسامیوں کے لیے ٹیسٹ کے بعد ان کے دفتر پر مذہبی اور سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا تانتا بندھا ہوا ہے اور یہ کہ انہیں فون پر بھی سفارشی پیغامات موصول ہو رہے ہیں. تاہم، ان کے مطابق اس بار تمام بھرتیاں شفاف اور قانونی طریقے سے ہونگی اور کسی کو بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر نہیں نوازا جائیگا.
ہنزہ نگر کے عو امی حلقوں کی جانب سے ڈی سی ہنزہ نگر کے عزم اور اقدامات کو سراہتے ہوئے مختلف لوگوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار تقرریوں میں گھپلے نہیں ہونگے.