جرائم

معصوم انسانوں کا خون ناحق بہانے والے دہشت گرد انسان اور مسلمان کہنے کے لائق نہیں, خطیب جامعہ مسجد شگر

830111-shikarpur-1422620175-440-640x480

شگر(عابد شگری) معصوم انسانوں کا خون ناحق بہانے والے دہشت گرد انسان اور مسلمان کہنے کے لائق نہیں۔شکارپور میں انسانیت سوز واقعے تمام مسلمان غمزدہ اور غمگین ہیں۔اس کی جتنی الفاظ میں مذمت کی جائے کم ہیں۔ جامع مسجد صاحب الزمان چہورکاہ شگر کے نائب خطیب سید طہٰ موسوی نے کہا ہے کہ شکارپور کے مسجد و امام بارگاہ مولیٰ علی ؑ میں ہونے والے دھماکے اور اس واقعے میں ہونے والے جانی نقصان سے یہ بات عیاں ہوگئی کہ اس ملک میں اب بھی دہشت گردوں کا راج ہے وہ جہاں چاہے جس جگہ چاہے کاروائی کررہے ہیں۔ اس واقعے سے تمام مسلمانوں کی دل خون کی آنسو بہا رہا ہے۔معصوم انسانوں کے خون ناحق بہانے والے دہشت گرد مسلمان کیا انسان کہنے کی لائق نہیں۔یہ ناسور اسلام کے نام پر ایک بد نماء دھبہ ہیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ ضرب عضب کو وزیرستان سے دیگر ایریاز میں بڑھانے کی ضرورت ہیں۔تاکہ ملک بھر سے ان دہشت گردوں کا قلقمع ہوسکیں۔انہوں نے سانحہ شکارپور میں ملوث دہشت گردوں اس کے ماسٹر مائنڈ اور تکفیری ٹولوں کے سر غنوں کو بھی گرفتار کرنے اور انہیں عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button