چترال

چترال کے نوجوانوں کے ایک نمایندہ وفد نے نئے ڈی پی او چترال عباس مجید خان مروت سے ملاقات

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال کے نوجوانوں کے ایک نمایندہ وفد نے چیرمین ہیومن رائٹس پروگرام نیاز اے نیازی کی قیادت میں نئے ڈی پی او چترال عباس مجید خان مروت سے اُن کے آفس میں ملاقات کی ۔ وفد میں ساوتھ ایشیاء پارٹارٹنر شپ کے کوآرڈنیٹر محمد اسماعیل،یوتھ ایمپاورمنٹ فورم کے کنوئنیر الطاف گوہر ایڈوکیٹ ، نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کے ایم حیات خان ،عبد العزیز خان ۔ محمد اختر رومی اور آسیہ اجمل شامل تھے ۔ وفد نے نئے ڈی پی او کی چترال تعیناتی کا خیر مقدم کیا ۔ اور امید ظاہر کی ۔ کہ چترال میں بڑھتی ہوئی منشیات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اُٹھائیں گے ۔ اس موقع پر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے چترال میں آمن اور ہم آہنگی سے متعلق چترال کے نوجوانوں کے مثبت کردار پر روشنٰ ڈالی ۔ اور کہا ۔ چترال کے پُر امن ماحول کو برقرار رکھنے میں معاشرے کے دوسرے ذمہ دار افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کا بہت بڑا کردار ہے ۔ اور نوجوان اپنا یہ کردار آیندہ بھی ادا کرتے رہیں گے ۔ نئے ڈی پی او نے وفد کی نشاندہی پر منشیات کے روک تھام کے سلسلے میں کمیونٹی واچ گروپ تشکیل دینے کی یقین دھانی کرائی ۔ جبکہ ٹیکسی گاڑیوں کے کرایوں پر عمل درآمد کے حوالے سے کرایہ نامہ گاڑیوں میں چسپان کرنے کا فیصلہ کیا ۔وفد نے چترال میں بڑھتی ہوئی خودُ کشی کے واقعات سے متعلق نئے ڈی پی او کو بتایا ۔ اور پولیس کی طرف سے اس سلسلے میں ناقص تفتیش کی نشاندہی کی ۔ جس پر ڈی پی او نے کہا ۔ کہ ایسے واقعات کی آزادانہ طور پر قانون کے مطابق مکمل انکوئری کی جائے گی ۔ اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ وفد نے یوتھ ایمپارمنٹ فورم کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔DSC06355 DSC06360

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button