Uncategorized

سید آباد سہارا ویلفئیرآرگنائز یشن گلگت کی جانب سے سول ڈسپنسری پھکر نگر کے لئے 25کاٹن ادویا ت کا عطیہ

گلگت( پ ر) ڈسپنسری کے انچارچ اور علاقے کے فلاحی تنظیم کے زمہ داروں کے حوالہ کیا گیا۔ پھکر نگر میں موسمی تبدیلیوں کے باعث مختلف بیماریوں جنم لے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنا ئزیشن گلگت نے 25 کاٹن ادویات فراہم کیا گیا ۔ جو چیرمین سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنا ئز یشن حاجی شیر باز، ہیلتھ کوآرڈنیٹر محمد عیسیٰ اور دیگر عہدیداروں نے پھکر نگر کے فلاحی تنظیم کے جنرل سکر یڑی امتیاز حسین اور سول ڈسپنسری کیا انچارچ ڈاکٹر محمد عباس کے حوالہ کیا گیا۔ چیرمین سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنا ئز یشن حاجی شیر باز نے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ صیحح معنوں میں ان ادویات کو غریب و نادار مریضوں کو دیا جائے۔ تاکہ ان کی مشکلات و پریشانیاں کم ہوسکے۔ ہمارا ادرے سیجتنا ہو سکے علاقے کی خدمت کرتے رہیں گے۔ اس سے پہلے بھی ادویات کی شکل میں مدد کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ سید آباد سہارا ویلفئیر آرگنائزیشن نے علاقے کے لئے اس سے پہلے بھی ادویات فراہم کرتی آئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button