گلگت بلتستان
تحصیلداراشکومن کا چٹورکھنڈ بازار میں چھاپہ، زائد المیعاد َشیاضبط
چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ تحصیلدار اشکومن کا چٹورکھنڈ بازار میں چھاپہ،ذائدالمیعاد کولڈڈرنکس اور سبزی وغیرہ کی چیکنگ،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کو وارننگ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر غذر کے حکم پر مجسٹریٹ اشکومن خالد انور
نے ہیڈ کانسٹیبل جمال حسین کے ہمراہ چٹورکھنڈ بازار ایریا میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا،زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس اور سبزی فروشوں کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا۔عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر غذر سے مطالبہ کیا ہے گرانفروشوں کے خلاف بھی کارروائی کیا جائے۔