گلگت بلتستان

ایک سال کے دوران 99 اشتہاری ملزمان اور 9 فوجی بھگوڑے گرفتارکیے، ڈی آئی جی دیامر ڈویژن نے کارکردگی رپورٹ پیش کر دی

چلاس (پ ر) 2016 میں دیا مر پولیس کی کا کردگی مجموعی طور پر سب سے بہتر رہی. ڈی آئی جی پولیس دیا مر استو ر ریجن محمد شعیب خرم کی سر براہی میں سال 2016 میں 99  اشتہاری مجرمان، 9فوجی بهگوڑے اور 2عدالتی مفرور گرفتار کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات بیان کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ بہترین حکمت عملی کی بدولت سال کے اختتام تک دیا مر کے 11تهانوں میں کل 349 مختلف نوعیت کے کیسز رجسٹر ہوگئے ہیں اور دیا مر کے سیاحتی مقامات ننگا پربت ، فیری میڈو  پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کر دئیں گئے اور ساتھ ہی با بو سر روڈ پر دیا مر پولیس کے ساتھ ڈی آئی جی دیا مر  ریجن نے علاقے کے لو گوں کے تعاون سے مقامی رضاکار فورس نے بهی علاقے میں پر امن سیا حتی ما حول پیدا کرنے کیلیئے دیا مر پولیس کے ساتھ سیکورٹی کے بہترین فرائض سر انجام دئے جس کے بدولت دیا مر کے سیاحتی مقامات میں کو ئی دہشت گردی کا واقع پیش نہیں آیا. اسی طرح دیا مر کے حدود میں شاہراہ قراقرم پر بهی سکیورٹی کے بہتر ین  انتظامات کر دیے گئے .

انہوں کہا کہ دیا مر بهر میں گزشتہ سال کی نسبت 2016 میں قانون کی رٹ انتہائی ممضبوط رہی ہے تمام لاء اینڈ آرڈر مسائل کو پییشہ ورانہ انداز میں سلجهائے گئے ہیں. واضع رہے کہ دیا مر پولیس کسی بهی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی اگر کسی نے قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کو شش کی  تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button