گلگت بلتستان
قیمتیں گرتے ہی گلگت شہر میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی

گلگت( نمایندہ پامیر ٹائم) وفاقی حکومت کی طرف سے پیٹرولیم منصوعات کی قمیتوں میں کمی کے اعلان کے بعد شہر میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے۔ شہر کے پیٹرول پمپس بند رہے اور عوام کو پیٹرول کی حصول کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ہزار بار دعووں کے باوجود پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف کو ئی کاروائی نہیں ہو سکی ہے۔ پیٹرول کی قلت کا سب سے زیادہ اثر غریب طبقے پر پڑ رہا ہے۔ مصنوعی قلت کے باعث اشیاء خوردونوش کی قیمتوں مین بھی خودساختہ مہنگائی کی گئی ہے جس کا غریب طبقہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔