گلگت بلتستان

قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے لئے 350 ملین روپوں کی منظوری ہو چکی ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف خان

ہنزہ (اکرام نجمی)عالمی ہفتہ خلا کے سلسلے میں منعقدہ اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا ہے کہ ہنزہ میں کیمپس کے قیام کے لئے 350 ملین روپے منظور ہوچکے ہیں، جبکہ دو شعبہ جات، سیاحت اور ترقی، کے قیام پر بھی اتفاق ہو چکا ہے۔ پروگرامز کا آغاز جلد ہوگا۔ بتدریج دیگر شعبہ جات بھی قائم ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قراقرم یونیورسٹی گلگت بلتستان واحد یونیورسٹی ہے جس پر یقیناًآپکو فخر ہوگا۔ ایک دن آئے گا جب ہنزہ میں بھی ایک یونیورسٹی قائم ہوگا۔ یہ خواب بھی حقیقت میں بدل جائے گا۔ دو سال پہلے جب میں قراقرم یونیورسٹی میں آیا تھا اس وقت میں نے ہنزہ میں قراقرم یونیورسٹی کے کیپس کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹوٹل 12اضلاع ایسے ہیں جن میں یونیورسٹی کے کیمپس موجود ہے، جن میں ہنزہ بھی شامل ہورہا ہے۔ سیڈ منی کے طور پر 10ملین روپے دیے گئے تھے، جس کے بعد ہم نے پی سی ون جمع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیا کیمپس شروع کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ بعض لوگوں نے اخبارات کے ذریعے کیمپس کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلانے کی بھی کوشش کی۔ لوگوں نے کہا کہ اس کیمپس کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔ اس کی منظور ی نہیں ہوئی ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ سیڈ منی منظوری کے بعد جاری کیا گیا تھا، اور بہت جلد ہنزہ کے طلبہ و طالبات کو ان کی دہلیز پر معیاری اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button