سیاست

معروف کارباری شخصیت شاہد عزیز نے گلگت حلقہ ٣ سے انتخابات میں حصہ لیںے کا اعلان کر دیا

Election logoگلگت (پ ر) معروف کاروباری شخصیت و امیدوار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی شاہد عزیز نے کہا ہے کہ نگران کابینہ میں ہنزہ کو نمائندگی نہ دینا مسلم لیگ ن کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی بدنیتی اور ناانصافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حلقہ نمبر3سابق منتخب نمائندوں کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث سنگین مسائل سے دوچار ہے صحت اور تعلیم کی سہولیات سے عوام محروم ہیں اگرحلقہ نمبر3کے غیور عوام نے آنے والے انتخابات میں خدمت کا موقع دیا تو حلقے کی تقدیر بدل دوں گا ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں باضابطہ طور پر حصہ لینے کا ا علان کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر3 سمیت ہنزہ میں عوام نے ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ا ور خطے میں مستقل قیام امن اور ملی یکجہتی کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے لیکن اس کے باوجود نگران کابینہ میں ہنزہ کونظرانداز کرنا ان کے ساتھ سنگین مذاق ہے انہوں نے کہاکہ اگرمسلم لیگ ن کی وفاقی و صوبائی قیادت نے نگران کابینہ میں فی الفور ہنزہ کو نمائندگی نہیں دی تو آنے والے انتخابات میں ن لیگ کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا شاہد عزیز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق عوامی نمائندوں کی نااہلی کے باعث ضلع گلگت کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا حلقہ سنگین مسائل سے دوچار ہے دور درازکے علاقوں جن میں حراموش، بگروٹ اور جوتل شامل ہیں عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں بگروٹ روڈ کی خستہ حالی کے باعث وہاں کے عوام اکیسویں صدی کے اس جدید دورمیں بھی ٹرانسپورٹ کی سہولت سے یکسر محروم ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button