چپورسن گوجال یوتھ فورم کا مشاورتی اجلاس
گلگت. چپورسن گوجال یوتھ فورم کا ایک مشاورتی اجلاس جوٹیال گلگت میں منعقد ہوا۔ جس میں چپورسن گوجال سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں چپورسن کے عوام کے بنیادی مسائل کے بارے میں گفت و شنید ہوئی، جس میں چپورسن روڈ کا مسئلہ، سیاحت اور معدینیات پر پابندی، بجلی کا مسئلہ اور دیگر نامکمل ترقیاتی منصوبے شامل تھے۔ یہ وہ تمام مسائل ہیں جن پر پچھلے حکومتوں میں توجہ نہیں دی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور چپورسن گوجال سے تعلق رکھنے والے امیدوار برائے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ 6 ، عبدالعزیز کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ممبران نے عبدالعزیز کی سماجی خدمات کو سراہا اور الیکشن میں حصہ لینے پر ان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ علاقے کی ترقی کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کی خدمت اور بہتر ترجمانی کریں گے۔ بعد میں عبدالعزیز نے چپورسن گوجال یوتھ فورم کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہنزہ گوجال کے عوام کی بہتر ترجمانی کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا ئینگے۔