گانچھے میں بھی کشمیر کے مظلوم مسلمانو ں سے یکجہتی کے لئے مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئ
گانچھے( محمد علی عالم ) ملک بھر کی گانچھے میں بھی کشمیر کے مظلوم مسلمانو ں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئے ریلی کی قیادت قائم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کر رہے تھے ریلی میں سرکاری آفیسران ،ملازمین سمیت سول سو سائٹی ،وکلاء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی ہائی سکول گرونڈ سے شروع ہو کر مین بازار پہنچ پر کر جلسے کی شکل اختیار کی ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حل کیا جائے ۔بھارت کی جانب سے کشمیر یوں پر کئے جانے والے ظلم زیادتی کو فور ی طور پر رکا جائے کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے.
گانچھے ( سینئر رپورٹر) یوم یکجہتی کی جلسے میں مقریرین کی تقاریر پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر کو وضاحت کرنے پر مجبورکر دیا۔ ایک مقرر کی تقریر میں نگران حکومت کو فوری الیکشن کرانے اور اختیارات منتقل کرنے کے حوالے سے کئے گئے بات پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب کے دوران وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ سیاسی نہیں اس لئے اس میں الیکشن کی باتیں کرنا مناسب نہیں ۔ووٹ دینا عوام کا حق ہے وقت آنے پر عوام ووٹ دیں۔ یہ جلسہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں کیا گیا ہے ۔ جبکہ ایک اور مقرر کے تقریر کے دوران سرکاری آفیسران کو لفظ گورنمنٹ کہنے پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم گورنمنٹ نہیں بلکہ عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والا عوام کا خادم ہوں ۔