گلگت بلتستان

ضلع غذر، یونین کونسل پھنڈرکے ہرگاؤں میں چائلڈ رائٹس کمیٹیوں کی تشکیل

CRC

غذر(نیوز رپورٹر) ضلع غذرکے دور افتادہ یونین کونسل پھنڈرکے تمام گاؤں میں چائلڈ رائٹس کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں، یہ کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں کی سطح پر بچوں کے حقوق کے تحفظ اورحقوق کی پامالی روکنے کے ساتھ ساتھ تشدد،نظراندازاوراستحصال کےخلاف کام کرینگی.جو لوکل سپورٹ آرگنائزیشن،علاقے کے معززین، عمائدین،نمبردار،سوشل ورکرز،لیڈی ہیلتھ ورکر،وزیٹر،اور طلبہ وطالبات پر مشتمل ہونگی.

ان کمیٹیوں کا اعلان پھنڈر کے مقامی ہوٹل میں اے کے آر ایس پی اور پھنڈر رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کے بعد کیا گیا. اس دو روزہ ورکشاپ میں یونین کونسل پھنڈر کے تمام ذمداروں کو بچوں کے حقوق اور تحفظ کے ساتھ ساتھ بچوں کے بر وقت پیدائشی اندراج پر تربیت دی گئی. گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یہ ٹریننگ پہلی باردی جارہی ہے، جس میں اساتذہ، والدین، طلبہ طالبات، یونین کونسل کے سیکرٹریز، سوشل ورکرز، ایل ایس او کے نمایندوں کے علاوہ کمیونٹی سپورٹ آرگنائزیشن کے ذمہ داران بھی شرکت کر رہے ہیں.

ورکشاپ سے خطا ب کرتے ہوۓ بی بی فاطمہ،ممتاز حسین،محمّد اعظم و دیگر نے کہا کہ تحصیل پھنڈر انتہائی دور افتادہ علاقہ ہے، جہاں بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کے لیے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں،سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ یہاں کے بچوں کے حقوق کا تحفظ، خاص کر تعلیم و تربیت، متوازن غذا،قبل از وقت کی شادی، جبری مشقت، خود کشیاں، پیدائشی اندراج کے مسائل، چائلڈ لیبر اور دیگر قسم کے مسائل کے بڑے میں شعور و آگاہی انتہائی ضروری ہے، ہم بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں بغیر ایک مثبت اور بہتر ماحول کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کر سکتے. بچوں کے حقوق کے تحفظ کا پہلا ہتھیار بچوں کا برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ہے.جسے ہمیں ہر صورت تمام بچوں کے لیے یقینی بنانا ہوگا.ہم انجانے میں اپنے گھر اور معاشرے میں کچھ ایسی حرکتیں کرتے ہیں،جس بلواسطہ یا بلاواسطہ ہمارے بچوں کی حقوق پامال ہوتے ہیں،جن کے بڑے میں جانکاری حاصل حاصل کرنا اور اسے بروقت روکنا وقت کی ضرورت ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button