پرفضاء سیاحتی مقام نلتر میں نیشنل سکی چمپئین شپ کا آغاز، دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں
گلگت( فرمان کریم اور عبدالرحمن بخاری) ہرسال کی طرح پاک فضائیہ کے زیر اہتمام گلگت کے پرفضااور سیاحتی مقام نلتر میں نیشنل سکی چمپین شپ کا آغاز ہوا ۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سکرٹیری سیاحت سید ہادی حسین تھے۔ تقریب میں سکرٹیری ایکسائز اینڈ ٹیکسشن اختر حسین رضوی اور سکرٹیری جنگلات سجاد حیدت نے خصوصی شرکت کی ۔ 5 روز تک جاری رہنے والی اس چمپین شپ میں ملک بھر سے 10ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں میں الپائن کلب سکی ایسوسی ایشن، پاکستان آرمی، سی اے اے سکی ایسوسی ایشن، گلگت بلتستان سکی ایسوسی ایشن، گلگت بلتستان اسکاوٹس، کے پی کے سکی ایسوسی ایشن، پاک نیوی، سندھ سکی ایسوسی ایشن اور پاکستان ائیرفورس شامل ہیں۔ جس میں44 اتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔نیشنل سکی چمپین شپ کا فائنل 12فرروی کو کھیلا جائے گا۔
اتوار کے روز پر فضا سیاحتی مقامی وادی نلتر میں سکی مقابلوں کا افتتاح سکریٹری کھیل و ثقافت سید ہادی نے کیا اس موقع پر انہوں نے سکی کھیل کی ترقی کےلئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا گلگت کے مضافاتی علاقے نلتر بالا میں سکی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے پاک فضایہ کے گروپ کیپٹن عبدالله نے بھی خطاب کیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس سکی کھیل کو فروغ دینے کے لیے غیر معمولی کوشش کر رہی ھے گلگت بلتستان میں سکی کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ھے اور یہاں کے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کی نمایندگی کر رہے ہیں نلتر میں پاکستان کا سب سے بڑا سکی سلوپ تیار کیا گیا ھے اور چیر لفٹ کا افتتاح ھونا باقی ھے
اس ٹورنامنٹ کے بعد اسی مقام پر شاہ خان سکی چمپین شپ کا آغا ز ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ محکمہ سیاحت 10کروڑ روپے کی لاگت سے ٹورازم اور کھیلوں کی فروغ کے لئے تربیتی سکول کھولے گا۔ جس میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو سیاحت اور کھیلوں میں تربیت دی جائے گی۔ تقریب میں بیس کمانڈر پاک فضائیہ کالاباغ عبداللہ نے مہمانوں میں سوئینر پیش کئے۔