گلگت بلتستان

نگران وزیر اعلی اور کابینہ کو برطرف کیا جائے، پیپلز پارٹی نے عدالت میں پیٹیشن دائر کر دیا

گلگت( فرمان کریم) پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی نگران حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سکرٹیری آفتاب احمدایڈووکیٹ، سعدیہ دانش، امجدحسین ایڈووکیٹ، نصیر احمد اورمحمد اسلم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کی ذمہ داری وقت پرایکشن کروانا ہے لیکن اب نگران حکومت کی نیت ایک سال حکومت کرنا ہے۔ ایک درجن بھر وزراء ایکشن میں مسلم لیگ (ن) کو جتوانا چاہیتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ موجودہ نگران وزیر اعلی ایک سرکاری ملازم ہے، جسے اس کے باس چیف سیکریٹری نے کچھ مہینوں کے لیے ملازمت سے چھٹی دی ہے. کسی بھی سرکاری ملازم کو سیاسی عہدہ دے کر چیف سیکریٹری نے غیر قانونی اور غیر آئینی کام کیا ہے. انہوں نے پیٹیشن میں نگران کابینہ کی منظوری کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوے ١٢ وزرا کی فورا برطرفی کا مطالبہ کیا ہے.
چھ صفحات پر مشتمل پیٹیشن کے ایک صفحے کا عکس
چھ صفحات پر مشتمل پیٹیشن کے ایک صفحے کے دو پیرگراف جن میں شیر جہاں میر کی دوران ملازمت  بطور وزیر اعلی تقرری پر اعتراض کرتے ہوے انکی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا ہے. 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button