سیاست
پاکستان تحریک انصا ف ضلع غذر کا اجلاس،پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے گھر گھر رکنیت سازی کا فیصلہ
چٹورکھنڈ(نمائندہ خصوصی)،پارٹی الیکشن میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کر ے گی۔پاکستان تحریک انصا ف ضلع غذر کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر محمد ایوب کے زیر صدارت گاہکوچ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ پارٹی کو فعال بنانے کے لئے گھر گھر رکنیت سازی کا آغاز کیا جائے گااور آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف یونین کونسل سطح سے لے کر قانون ساز اسمبلی تک امیدوار کھڑا کرے گی ۔ضلعی عہدیداروں کی مشاورت سے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں ضلعی صدر کے علاوہ سینئیر نائب صدر سید صداقت علی شاہ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری شاہ حسین،سیکریٹری فنانس میر زمان،ممبر سٹینڈنگ کمیٹی جی بی نعمت شاہ ودیگر نے شرکت کی۔