تعلیم

صدر پاکستان نے قراقرم یونیوریسٹی ہنزہ کیمپس کا افتتاح میر غضنفر کی رہائش گاہ میں بیٹھ کر کیا، عوام اور طلبہ پریشان

ہنزہ ( بیورو رپورٹ )صدر پاکستان نے KIUہنزہ کیمپس کا افتتاح میر پیلس میں کردیا۔عوام اور طلباء حیران، لوگوں کو ایسا لگا کہ جیسے میر غضنفر علی خان نے اپنا محل قراقرم یورنیورسٹی ہنزہ کمپس کے لئے عطیہ دے دیا ہے۔

گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ممنون حسین نے دروہ ہنزہ کے دوسرے روز قراقرم انٹر نیشنل یورنیورسٹی ہنزہ کیمپس کا باضابطہ افتتاح گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی ذاتی رہائش گاہ میں کر کے لوگوں کو حیران و پریشان کردیا۔ اس موقع پر KIUہنزہ کیمپس کے طلباء اور والدین شریک ہوئے ۔

والدین اور طلباء نے بتایا کہ انہیں ایسا لگا جیسے میر غضنفر علی خان نے اپنا محل KIUکیمپس کے لئے وقف کردیا ہو۔

یاد رہے کہ اس وقت KIUکیمپس ہنزہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد کے اضافی کلاسوں میں قائم ہے، جہاں پر یورنیورسٹی انتظامیہ نے کروڑوں روپے خرچ کرکے سہولیات فراہم کی ہیں۔

KIUکیمپس ہنزہ میں زیر تعلیم طلباء اور والدین میرغضنفر علی خان گورنر گلگت بلتستان کے محل میں کیمپس کا افتتاح کرنے پر حیران ہو گئے۔جبکہ دوسری جانب انتظامیہ نے ہنزہ صدر مملکت ممنون حسین کے دوسرے دن بھی ہنزہ کے مختلف علاقے گنش تا سوست ہر قسم کی ٹریفک معطل کر دی ہے، جس کی وجہ سے بالائی ہنزہ کے عوام، مسافر، ملکی و غیر ملکی سیاح جو خنجراب ٹاپ، ٹینل ، عطاآباد جھیل کی سیر کرنے آئے تھے، علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے۔

گزشتہ دن کی ہفتے کو بھی شاہراہ قراقرم سے محلوں کی طرف جانے والی لنک روٹس ، دکانیں بھی مکمل طور پر بند کر دی گئی تھی، جس کی وجہ سے ملازمین ، مریضوں اور مسافر کو سخت پریشنانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button