صحت
خپلو، ١٦فروری کو تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگا
گانچھے(حبیب الرحمان)
ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا جس کی صدارت قائم مقام ڈپٹی کمشنر گانچھے ندیم ناصر نے کی اس موقع پر ندیم ناصر نے کہا کہ 16سے18 تک اس ماہ میں پولیو مہم چلے گی جس میں پٹوالیوں کو حکم دیا کہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے 21تاریخ کو اپنا رپورٹ جمع کرائیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر غلام مہدی نے بتا یا کہ ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیو ورکرز اپنی خدمات انجام دیں گے اور تمام تحصیلوں میں سپروائیزر تعینات ہیں جو اس حوالے سے پولیو کی نگرانی کریں گے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں پر بھی ویکسین پلانے کی سہولیات دی گئی ہیں اس موقع پر DHOگانچھے نے SPگانچھے اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا