کھیل
گلگت شہرمیں بھی ورلڈ کپ کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا، ڈش انٹینا اور ٹی وی سیٹس کی مانگ اور دام بڑھ گئے


گلگت( فرمان کریم) والڈکپ کا بخار گلگت میں میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ والڈ کپ کے میچرز دیکھنے کے لئے لوگوں نے ٹی وی اور ڈش انٹینا خریدنا شروع کیا۔ جبکہ الیکڑونکس کے دکانداروں نے موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ٹی وی اور ڈش انٹینا کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پیڑول کی قیمت میں کمی سے لوگوں نے جنرٹیئر بھی خرید نا شروع کیا ہے۔ بعض جگہوں پر کرکٹ کے شوقین افراد نے بڑی سیکرین پر میچرز دیکھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔