خبریں

غذر کے ہر جوان ملک کا محافظ ھیں، کمانڈنٹ این ایل آئی سنٹر

یاسین (معراج علی عباسی) کمانڈنٹ این ایل آئی سنٹربرگیڈیر امیرصدیقی نے اے پی ایس یاسین میں یوم والدین اور سالانہ تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ ہمیں سرزمین یاسین کے شہدا اور محسن ملک و ملت شہید لالک جان نشان حیدرکے بے مثال قربانی اور جرت و بہادری پر فخر ھے۔ غذر شہدا کی سرزمین ھے۔ یہاں کے ہر جوان ملک کا محافظ ھے۔اے پی ایس ہندور کے طلباء و طالبات میں بے پناہ ٹیلنٹ اور کونفڈینس موجود ھے۔اے پی ایس کے طلباء کے صلاحیتوں کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ھوئی اور میں طلباء میں وجود بے پناہ صلاحیتوں سے بہت متاثرہوا۔

کمانڈنٹ ایل این آئی سنٹر نے سکول میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کی۔

اس سے قبل کمانڈنٹ این ایل آئی سنٹر نے لالک جان شہید کے مزار پرحاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button