معیشت

 گندم کا خود ساختہ بحرا ن کو فورا ختم نہ کیا گیا تو ایک ہفتہ کے بعددھرنا دیں گے اہلیان گانچھے روڈ پر نکل آئے

گانچھے(حبیب الرحمان) گندم بحران گانچھے میں شدت اختیار کرنے پرپریس کلب گانچھے کی جانب سے احتجاجی جلسہ خپلو بازار میں منعقد کیا گیا جس میں بازار کمیٹی کے منظور حسین ،متحدہ قومی موومنٹ کے بلتستان زون کے جوائن انچارچ زوہیر اسدی پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری غلام حسین ایڈوکیٹ عوامی تحریک گانچھے کے صدر خادم حسین اور مفتی عبد اللہ کے فرزند امان اللہ نے تقریر کی جبکہ ضلع بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر زوہیر اسدی نے کہا کہ گانچھے میں گندم کی شدید بحران ہے اور یہ ایک بہت بڑی عوامی مسلہ ہے اور منتخب عوامی نمائیدوں کی خاموشی انتہائی تکلیف دہ عمل ہے تاہم نمائندگی کی ووٹ مانگنے ہر کوئی عوام کی قدم پوسی کرتا ہے مفاد اور اختیارات ملنے پر عوام سے رابطہ ختم کر کے شہروں میں آرام کرتے ہیں اس خود ساختہ گندم بحرا ن کو فورا ختم نہ کیا گیا تو ایک ہفتہ کے بعدہم دھرنا دیں گے ۔غلام حسین ایڈوکیٹ نے اس مو قع پر خطاب میں کہا کہ گندم کا بحران پیدا کرنا ایک سازش ہے تندوروں کے بند ہونے کے بعد بازار میں کھانا ملنا مشکل ہو گیا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button