سیاست

عمائدین چپورسن گوجال کے ایک وفد کی امیدوار قانون ساز اسمبلی عبدالعزیز سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

Abdul Azizگلگت (پریس ریلیز ) چپورسن گوجال کے عمائدین پر مشتمل ایک نمایندہ وفد نے معروف سماجی کارکن اور صدر بابا غندی زیارت ڈویلپمنٹ کمیٹی دلشاد علی کی سربراہی میں امیدوار برائے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ۔6 عبدالعزیز سے گلگت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چپورسن سمیت گوجال کے اہم اور بنیادی مسائل کے بارے میں گفت و شنید ہوئی جس میں عرصہ دراز سے علاقے کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مسلسل نظر انداز کرنا اور تمام حکومتوں میں عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دینے پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔ ملاقات کے دوران وفد کے ممبران نے کہا کہ الیکشن کے دوران مختلف سیاسی پارٹیوں کے بھیس میں لوگ چپورسن آکر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں اور ان سے جھوٹے وعدے کر کے ووٹ حاصل کرتے ہیں اور الیکشن کے بعد اس دور افتادہ علاقہ کا دورہ کرتے ہیں اور نہ ہی یہاں کے عوام کے لئے درپیش مسائل کی طرف توجہ دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیوں کو ووٹ دیے ہیں لیکن ان میں سے کسی نے بھی علاقے کے مسائل کو اہمیت نہیں دی۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے الیکشن میں حصہ لینے پر عبدالعزیز کو مبارکباد دی اور علاقے کے لئے ان کے خدمات کو سراہا۔ عمائدین نے یقین دہانی کرائی کہ چپورسن یوتھ فورم نے جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کی قدر کرتے ہیں اور ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ یقیناًنوجوان نسل ہی علاقے میں ترقی و تبدیلی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہوکر علاقے کی ترقی اور بہتر مفاد میں فرزندِ چپورسن گوجال عبدالعزیز کا ساتھ دیں ۔ عبدالعزیز نے وفد کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور خیال ظاہر کیا کہ وہ عوامی امنگوں کی بہتر نمائیندگی کر تے ہوئے ہنزہ اور گوجال کے عوام کی خدمت کرینگے ۔وفد میں معروف سماجی کارکن دلشاد علی کے علاوہ شاہ نیاز، سراج احمد، شرافت شاہ، ایمان کریم ، فرمان علی ، گوہر علی اور اسلم بیگ شامل تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button