سیاست

دیامر میں تعمیراتی کام جمود کا شکار ہیں، عتیق اللہ ایڈوکیٹ رہنماء پی ٹی آئی دیامر

چلاس(بیوروچیف) رہنماء پی ٹی آئی دیامر سابق امیدوار جی بی اسمبلی عتیق اللہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دیامر میں تعمیراتی کام جمود کا شکار ہیں۔علاقے میں تعمیر وترقی کا نام و نشان دور دور تک دکھائی نہیں دے رہا ہے۔تعلیم میں بہتری کے لئے کوئی عملی اقدامات بھی نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔جس سے دیامر مزید پسماندگی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق مشیر صحت حاجی عبدالقدوس مرحوم نے دیامر کی تعمیر اور ترقی کے لئے ناقابل فراموش اقدامات کئے تھے۔جن سے اب بھی عوام مستفید ہو رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے۔ ان کے اقدامات کی بدولت عوام آج بھی انہیں اچھے الفاظ سے یاد رکھتے ہیں۔اور انکے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیامر میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام میں تاخیر کے ذمہ دار موجودہ منتخب سیاسی قیادت ہے۔جو اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔گورنر نے ذاتی دلچسپی لے کر یونیورسٹی کیمپس کے قیام کی منظوری دی ہے۔جس پر انکے شکر گزار ہیں ۔امید ہے جلد ہی دیامر میں کیمپس فعال ہوگا اور دیامر کے عوام اس سے مستفید ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button