شیہید بینظیر یو نیورسٹی کیمپس کی دنین منتقلی چترال کے غریب عوام کے خلاف سازش ہے، نیازی ایڈوکیٹ
چترال ( بشیر حسین آزاد) چترال کے عوامی حلقوں طلباء وطالبات اور اُن کے والدین نے شیہید بینظیر یو نیورسٹی کیمپس کو موڑدہ چترال سے دنین منتقل کرنے کو چترال کے غریب عوام کے ساتھ ایک سازش قرار دیا ہے ۔ اور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ اسے کسی اور جگہ منتقل نہ کرنے دیا جائے ۔ چترال پریس کلب میں علاقے کے کئی افراد کی نمایندگی کرتے ہوئے ہیومن رائٹس پروگرام چترال کے چیرمین نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ موجودہ یونیورسٹی کیمپس ایسی جگہ پر موجود ہے ۔ جہاں تمام سٹوڈنٹس کیلئے اپروچ انتہائی آسان ہے ۔ دروش ایون گرم چشمہ اور اپر چترال سمیت شہر کے اندر سے تعلق رکھنے والے تمام طلباء و طالبات آسانی سے یہاں پہنچتے ہیں ۔ اُن کو ٹرانسپورٹ کیلئے اضافی اخراجات نہیں اُٹھانے پڑتے ہیں ۔ لیکن ایک سازش کے تحت کیمپس کو دنین منتقل کرکے قوم کے بچوں کو ان سہولیات سے محروم کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔ جو کہ کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اگر دنین میں بھی اسی قسم کے کرایے کی بلڈنگ میں ہی اس کیمپس کو شفٹ کرنا ہے ۔ تو موجودہ کرایے کی بلڈنگ کو ہی کیمپس کیلئے استعمال کرنے میں کیا حرج ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ بلڈنگ کو اضافی کرایہ کے ساتھ برقرار رکھنا ہی قوم کے بچوں کے مفاد میں ہے ۔ لہذا مسائل پیدا کرنے کی کوشش نہ کی جائے