گلگت بلتستان

انتخابات مئی میں ہی ہوںگے، پیسے مل گئے ہیں: چیف الیکشن کمشنر

Tahir ali shahسکردو ( نامہ نگار) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سید طاہر علی شاہ نے کہا ہے کہ آدھے پیسے مل گئے ہیں اس لئے مالی بحران ٹل گیا اور مئی میں الیکشن کرانے کی راہ میں موجودرکاوٹیں اب دور ہو گئی ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ مئی میں انتخابات نہیں ہونگے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی بحران کے باعث مئی میں الیکشن کیلئے مسائل پیش آرہے تھے لیکن حکومت نے الیکشن کمیشن کوساڑھے8کروڑ روپے فراہم کر کے مالی مشکلات ختم کر دی ہیں اور مزید پیسے فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کا یہ الزام درست نہیں کہ حکومت کی جانب سے پہلے فراہم کئے گئے پیسوں پر ہم نے مہنگی گاڑیاں خریدیں اور فرنیچر کی خریداری میں پیسے ضائع کرلئے ہم نے الیکشن کمیشن کی ضرورت کے تحت انتہائی سستی گاڑیاں خریدی ہیں اور یہ گاڑیاں ہمارے لئے ضروری تھیں فرنیچر کی بھی ہمارے لئے بہت ضرورت تھی وزیر اعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں بھی ان ضروریات کا ذکر کیا گیا اور سمری میں صاف لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے عملے کے استعمال کیلئے گاڑیوں اور دفتری استعمال کیلئے فرنیچر زکی خریداری بہت ضروری ہے ہم نے گاڑیاں اور فرنیچر خریدکر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے یہ تاثر دینا غلط ہے کہ حکومتی پیسے کو ہم نے فضول خرچ کیا انہوں نے کہا کہ کسی کے دباؤ میں آئے بغیر صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیسے فراہم کئے جانے کے بعد یقین ہو گیا کہ الیکشن ہرصورت مئی میں ہی ہوں گے تاہم تاریخ حکومت متعین کرئے گی جیسے ہی تاریخ کا تعین ہو گا ہم الیکشن شیڈول جاری کرینگے انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم کسی کے دباؤ میں آئیں گے اور الیکشن کی شفافیت سوالیہ نشان بن جائے گی کئی دفعہ کہہ چکے ہیں کہ غیر جانبد ار اور یاد گار الیکشن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جو الیکشن کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں انہیں مایوسی ہو گی اور کسی کو الیکشن پر اثر انداز ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کو فوری یقینی بنانے کیلئے میں اسلام ااباد پہنچ گیاہوں نادرا سے فوری طورپر انتخابی فہرستیں حاصل کی جائیں گی تاکہ مئی میں الیکشن کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ چکی ہے کہ الیکشن کمیشن کو جتنے پیسوں کی ضروت ہے فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پیسے مل گئے ہیں تو اور ہمارے لئے کیا پریشانی ہے؟ ہم اب قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر شفاف الیکشن کروائیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دروازے وزراء کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں وزیر خزانہ اور وزیر بلدیات سے ایک ،دودفعہ ملاقات ہو ئی ہے اوریہ ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں انہوں نے کہا کہ کوئی وزیر الیکشن کمیشن کے دفتر میں آنا نہیں چاہتا ہے توہم انہیں جبری تو نہیں لاسکتے وزراء جب جاہیں ملاقات کرسکتے ہیں کیونکہ ہمیں مدد فراہم کرنا ان کی قانونی اور بنیادی ذمہ داری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button