سکردو میں گرفتار پی آئی اے کے ملازم نے ترانوے لاکھ روپے غبن کرنے کا اعتراف جرم کر لیا، ١٣ لاکھ روپے واپس بھی کر دئیے

سکردو میں گرفتار پی آئی اے کے ملازم نے ترانوے لاکھ روپے غبن کرنے کا اعتراف جرم کر لیا، ١٣ لاکھ روپے واپس بھی کر دئیے

11 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) پی آئی اے بکنگ آفس سکردو میں لاکھوں روپے خرد برد کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اور 13 لاکھ کی ریکوری کردی.

ایف آئی اے گلگت بلتستان کے ذرائع نے اس نمایندے کو بتایا کہ PIA بکنگ آفس سکردو کے زیر حراست اسٹنٹ اکاونٹ افیسر محمد عقیل ولد محمد الیاس نے دوران تفتیش 93 لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، اور بتایا ہے کہ مذکورہ رقم سے ملزم نے 67 لاکھ کا سکردو میں مکان اور زمینیں خریدی ہیں اور باقی رقم کاروبار میں لگایاہے. ذرائع کے مطابق ملزم نے مکان اور زمین اپنے والد محمد الیاس کے نام کردی ہے دوران تفتیش ملزم نے تیرا لاکھ روپے کی رقم ایف آئی اے کے حوالے کردی ہے. ملزم نے جعل سازی کے ذریعے خطیر رقم ہڑپ کرلی تھی.

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔