گلگت بلتستان

جیل حادثے کے بعد دیامر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، مفرور ملزمان کی تصویریں پولیس چیک پوسٹس پر لگا دی گئی ہیں

چلاس(شہاب الدین غوری سے) گلگت جیل واقعے کے بعد دیامر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات ،شاہراہ قراقرم پر سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ۔شاہراہ قراقرم پر گلگت بلتستان سکاؤٹس اور پولیس کی پیٹرولنگ میں اضافہ کردیاگیا ہے جبکہ دیامر کے حدود میں چیک پوسٹوں پرتمام مسافروں کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے ۔بغیر شناختی کارڈ کے ضلع سے باہر جانے اور داخل ہو نے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد نے کہا ہے کہ دیامر میں شاہراہ قراقرم سمیت ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پویس اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کی شاہراہ قراقرم پر گشت میں اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ رات کے اوقات میں شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے اور دن کے اوقات میں مسافر گاڑیوں کو سیکورٹی دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت جیل سے فرار ہو نے والے ملزمان کی تصاویر پولیس چیک پو سٹوں پر آویزاں کر دی گئی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button