گلگت بلتستان

مہدی شاہ کے دور میں گلگت بلتستان نامکمل اور بیمار منصوبوں کا قبرستان بن چکا تھا۔ سینئر وزیرحاجی اکبر تابان

گلگت ( پ ر) سینئر وزیر پانی و بجلی حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کا ویژن خطے کی ترقی اور گلگت بلتستان کو دوسرے ترقیافتہ صوبوں کے مساوی لانا ہے۔ وزیر اعلی سمیت ان کی تمام کابینہ علاقے کی تر قی کے لیئے اپنا کر دا ر فعال طریقے سے ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی مہدی شاہ اپنے دور میں مکمل ہونے والے کسی بھی ایک بڑے پرجیکٹ کا نام لیں۔ ان کے دور میں گلگت بلتستان نامکمل اور بیمار منصوبوں کا قبرستان بن چکا تھا۔ صوبائی وزیر برائے پانی و بجلی نے کہا کہ خطے کی عوام کو بخوبی اس بات کا احساس ہے کہ سابقہ دور حکومت میں وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ کی کارکردگی کا کیا معیار تھا۔ بجلی کی کمی، بے روزگاری، امن عامہ کی مخدوش صورتحال جیسے مسائل سابقہ دور حکومت کی نااہلی کی بناء پر عروج پر تھے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن اور ان کی ٹیم کا ہر فرد خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے کمر بستہ ہے۔ ہم دن رات کا م کررہے ہیں اور ہمارا ایک ہی خوا ب ہے کہ گلگت بلتستان کو تر قی یا فتہ علا قو ں کے برابر لا یاجا ئے۔ ہماری حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکو مت ہر قسم کے حا لا ت سے نبر د آ زما ہو سکتی ہے اور ہم خطے کی ترقی کے لیئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سابق حکومت کے عہدیداروں اور ان کی لیڈر شپ کی جانب سے موجودہ حکومت پر کی جانے والی تنقید کا واحد مقصد سیاسی بیان بازی کے سواء کچھ بھی نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام تبدیلی کی خواہاں تھی تب ہی الیکشن میں ان کی پارٹی کو بری طرح سے مسترد کر دیا۔ ہم نے الیکشن جیتنے سے پہلے ہی اس بات کا تہیہ کیا تھا کہ صوبے کی عوام کی جانب سے مسلم لیگ ن کی قیادت پر کئے جانے والے اعتماد پر پورا اتر کر خطے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔ صوبائی لیول پر سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ سکردو اور بلتستان کے دیگر اضلاع میں بجلی کے منصوبوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ شغرتھنگ کا منصوبہ ہمارے دور حکومت میں ہی پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button